قطیف : سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں دہشت گردوں کی موجودگی پر پولیس نے چھاپا مارا جس دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 دشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سعودی پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا تھا ،آپریشن کے دوران کوئی بھی اہلکار اور شہری ہلاک اور زخمی نہیں ہوا ہے، یہ ایک کامیاب آپریشن تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، اس سے قبل بھی پولیس چھاپے مارچکی تھی۔