ساہیوال میں غلط انجکشن لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، ورثا کا احتجاج
ساہیوال (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن علی ہائوسنگ سکیم میں عطائی ڈاکٹر حبیب نے اسماعیل کے آٹھ سالہ بچے ابوبکر کو غلط انجکشن لگا دیا جس پر بچے کی حالت خراب ہوگئی اور بچے کے لواحقین اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لے کر گئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ جس پر بچے کے لواحقین نے نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔ تاہم پولیس کی ملزم کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔