سپورٹس رپورٹرز الیون نے سپورٹس بورڈ الیون کو دوستانہ میچ میں 5 وکٹ سے ہرا دیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپورٹس بورڈ الیون اورسپورٹس رپورٹرز الیون کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ میںسپورٹس رپورٹرزالیون نے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے جناح سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس میںپاکستان سپورٹس بورڈ الیون اور سپورٹس رپورٹرز الیون کے درمیان کھیلے گئے اس دوستانہ کرکٹ میچ کے موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد ،نامور کرکٹرز عمر گل،وسیم احمد ، نوید قریشی اور سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری شہزاد مہمانان خصوصی تھے جبکہ شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد وہاں پہ موجود تھی۔سپورٹس بورڈ الیون کے کپتان منصور احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اور مقررہ 10اوور ز میں ایک وکٹ پر124رنز بنائے، رانا نصراللہ نے 45رنز بنائے۔جواب میں سپورٹس رپورٹرزالیون نے مذکورہ ہدف 8.2اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی،رسجا الیون کے محسن علی نے 5چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے52رنز بنائے اور انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر رسجا الیون کے کپتان محسن علی نے ونر جبکہ پی ایس بی الیون کے کپتان منصور احمد نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی،