سعودی عرب :85ہزار سال پرانے انسان کے قدموں کے نشانات دریافت
ٹوکیو(این این آئی) محکمہ سیاحت و قومی آثار کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ تبوک کے اطراف صحراء النفود میں قدیم جھیل کے کنارے 85ہزار برس پرانے ایک انسان کے قدموںکے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف نادر روزگار اور حیرت ناک ہیں۔ شہزادہ سلطان بن سلمان نے اسکا اعلان ٹوکیو میں جاپان کے قومی عجائب گھر میں سعودی محکمہ سیاحت کے زیر انتظام ہونے والی نمائش ’’مملکت کے شاندار نوادر‘‘ کے موقع پر کیا ۔