چیچہ وطنی: ریلوے لائن کراس کرتے 50 سالہ شخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق
چیچہ وطنی(نامہ نگار)50 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق۔اقبال نگر کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص کانوں میں ہینڈ فری لگا کر ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خیبر میل ٹرین کی زد میں آگیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی۔ تاحال مرنے والوں کی شناخت نہ ہو سکی۔