قبائل کی ترقی کیلئے فاٹا کا خیبر پی کے میں انضمام ضروری ہے: آفتاب شیرپائو
پشاور (بیورو رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے مطالبہ کیا ہے فاٹا کو فوری طور خیبر پی کے میں ضم کیا جائے تاکہ وہاں کے عوام کو بھی دوسرے شہریوں کی طرح آئین اور قانون کے تحت حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکیں۔ فاٹا اور خیبر پی کے کے عوام نے ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا لیکن یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ انکی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام سے پختون قوم ایک قوت بن جائیگی اور اس سے ان میں یکجہتی پیدا ہوجائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وطن کور پشاور میں خٹک اتحاد ڈسٹرکٹ ضلع کرک کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔