مینار پاکستان کا جلسہ دینی قوتوں کے اتحاد کا مظہر ہوگا: ممتاز اعوان
لاہور( سپیشل رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے رہنمائوں علامہ محمد ممتاز اعوان ،پیر ولی اللہ شاہ بخاری،مولانا محمد اسماعیل،مولانا محمد یوسف احرار،مفتی عاشق حسین،حافظ شعیب الرحمن،مولانا محمد اسلم ندیم،مولانا محمد حنیف حقانی،مولانا غلام حسین نعیمی،حکیم محمود الحسن قاسمی ،علامہ قار حیدر نقوی اور حافظ محمد زبیر ورک نے مینارِ پاکستان لاہور میں ہونیوالے متحدہ مجلس عمل کے تاریخی جلسہ کی مکمل حمایت اوراس تاریخ ساز جلسے میں بھرپورشرکت کا اعلان کیا ہے۔