ملتان جلسہ کے ناقص انتظامات: ن لیگ کے ضلعی عہدیدار پھُٹ پڑے
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن ملتان کے ضلعی عہدیداران گزشتہ روز ہونے والے جلسے میںایم این ایز‘ ایم پی ایز‘ سابق صوبائی وزیر اور دیگر کے رویے پر پھٹ پڑے جلسہ کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ کا فنڈ اکٹھا گیا گیا لیکن جلسہ کے انتظامات ناقص تھے تین لاکھ روپے لیکر سٹیج پر جانے کی شرط رکھی گئی پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے عہدیداران کو سٹیج کے قریب بھی نہ جانے دیا گیا مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمن جنہوں نے مریم نواز کو پہنانے کیلئے لاکھوں روپے مالیت سے سونے کا تاج تیار کرایا تھا انہیں بھی سٹیج پر نہیں جانے دیا گیا قیادت نوٹس لے بصورت دیگر سخت لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوںگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے نائب صدر غفار اعوان سیکرٹری نشر و اشاعت ضلع ملتان راؤ ابرار‘ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مطیع الحسن بخاری ضلعی سیکرٹری فنانس ندیم جاوید‘ رانا محمد نعیم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔لیگی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جلسے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز تھے تاجر ذوالفقار احمد سے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے لئے گئے لیکن اس کے باوجود جلسے میں انتظامات انتہائی ناقص تھے پانی کا کوئی انتظام نہیں تھا ایک نااہل شخص کو سٹیج سیکرٹری بنایا گیا کارکنوں اور پارٹی کے بیشتر ضلعی عہدیداروں کو سٹیج کے قریب پھٹکنے نہ دیا گیا انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت اس معاملے کا نوٹس لے ورکرز بد دل ہو رہے ہیں آئندہ الیکشن میں پارٹی کو شدید نقصان پہنچے گا۔