وکالت کے لائسنس کیلئے انٹری ٹیسٹ ملتان ڈویژن سے 801 امیدواروں کی شرکت
ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب بارکونسل کے زیراہتمام وکالت کے لائسنس کے لئے 60 واں انٹری ٹسٹ گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اس سلسلے میں منعقدہ انٹری ٹسٹ میں ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 801 مردوخواتین امیدواروں نے شرکت کی ہے۔ مذکورہ ٹسٹ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے بار ہال میں منعقدکیا گیا جس میں 100 نمبروں پرمشتمل تحریری امتحان شامل تھا۔اس موقع پرٹسٹ کی نگرانی ممبران پنجاب بارکونسل داود احمد وینس،ندیم احمد تارڑ، سید جعفرطیار بخاری، رانا عارف کمال نون اورخواجہ قیصربٹ نے کی۔