میپکو میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا امکان
ملتان (نامہ نگارخصوصی) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں آئندہ چند روز میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت توانائی (پاور ڈویژن) اور پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کی جانب سے وارننگ‘ شوکاز نوٹس اور چارج شیٹ پہلے ہی جاری کر چکے ہیں کمپنی کی کارکردگی کے حوالے سے غلط اعدادوشمار فراہم کرنے‘ لائن لاسز اور ریکوری کے درست نتائج کی عدم فراہمی اور میٹروں کی کیمرہ ریڈنگ کے غلط نتائج فراہم کرنے پر کارروائی کے امکانات ہیں۔