قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ میں شامل جرسی سے سبز لائن غائب ‘وسیم اکرم نے سوال اٹھا دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹ کی کٹ میں شامل جرسی میں سے سبزلائن غائب ہونے پر سوال اٹھا دیا۔سوشل میڈیا پروسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہماری جرسی میں سے سبز لائن کہاں گئی ؟یہ اچھی بات نہیں۔خیال رہے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں جو جرسی پہنتے ہیں ان کے گلے میں ایک سبز رنگ کی لائن ہوتی ہے جو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کٹ میں سے غائب ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بارے کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔