ماہ صیام وحدت امت کا پیغام لاتا ہے: نبیرہ عندلیب نعیمی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ ماہ صیام ’’وحدت امت‘‘کاپیام لے کرآتا ہے ۔ ہر مسلمان کو رمضان المبارک میں توبہ و استغفار کے ذریعے بخشش کاسامان کرناچاہیے۔رمضان المبارک توبہ و استغفار، رحمت، بخشش و مغفرت، دعائوں کی قبولیت،اللہ کا خاص قرب حاصل کرنے اور نیکیوں کا موسم بہار ہے،لہٰذا ہمیں اس ماہ مبارک میں عبادت و ریاضت اورتوبہ و استغفار کے ذریعے اللہ تعالیٰ کو راضی کرتے ہوئے اپنی بخشش اور مغفرت کا سامان کرنا چاہیے۔ہمیں رمضان المبارک کی آمدسے قبل تمام ترلسانی، گروہی ،مسلکی ،فروعی اختلافات کو بھلا محسن کائنات کے اسوہ حسنہ پر چلنے کاعہدکرناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزجامعہ سراجیہ نعیمیہ میں پیام رمضان کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںخالد ہ نورین،ناظمہ عظمیٰ رحمت،معلمہ شکیلہ قادری سمیت 20سے زائد ناظمات ومعلمات نے شرکت کی۔