الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ندامت کے سوا کچھ نہیں ملے گا: اعجاز شفیع
لاہور (خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں کے سبب ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ماسوائے ندامت کے کچھ نہیں ملے گا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی توثیق کریں گے۔ پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں۔ منفی احتجاج، انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست فاش ہو گی۔