مرضی سے شادی کی خواہش ،سنگدل باپ نے بیٹے کی آنکھیں نکال دیں
لورا لائی ( نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں لورالائی کے علاقے ناصر آباد میں سنگدل باپ نے بیٹے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق باپ نے دیگر بیٹوں کے ساتھ ملکر چھوٹے بیٹے کی آنکھیں نکال دیں ۔ تشدد کا شکار عبدالباقی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا ملزمان عبدالکریم ، عبدالستار اور دوست محمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔