مرضی سے تحریک انصاف چھوڑی‘ عمران کی کیا جرات مجھے نکالتا: جاوید ہاشمی
ملتان (سپیشل رپورٹر)سنئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ 12 مئی کو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی گئی ،، سب کو انصاف دلوانےوالے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہو 12 مئی کو شہید ہونے والوں کے ورثائ کو بھی انصاف دلوائیں ،، ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ 12 مئی کے روز چیف جسٹس افتخار چوہدری کو کراچی میں پاو¿ں رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ،، سانحے کے ذمہ دار ڈکٹیٹرکو آزاد کردیا گیا ،، انکا کہنا تھا کہ نیب نے اصغرخان کیس میں مجھے کلین چٹ دی ، لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی نے 35 سیاستدانوں کی لسٹ بنائی جس میں میرا نام نہیں تو مجھے بدنام کیوں کیا جارہا ہے،، آج بھی کہتا ہوں صرف پنجاب ہی نہیں دیگر صوبوں میں سے بھی چھوٹے صوبے بننے چاہیں ،، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والے تو آٹھ دنوں میں ہی غائب ہوگئے ،، انکا کہنا تھا کہ جلسوں سے سیٹ نہیں نکلتی کام کرنے پڑتے ہیں تب ووٹ ملتے ہیں،، اپنی مرضی سے تحریک انصاف کو چھوڑا عمران خان کی کیا جرآت تھی کی مجھے پارٹی سے نکالتا،، عمران خان کی سو دنوں میں صوبہ بنانے کی بات مذاق ہے،، انہوں نے کہاکہ صوبوں کے قیام کے لئے اب میں کوشش کرونگا چودھری نثار مسلم لیگ ن ہی میں ہیں اور آج بھی ن لیگ ہی کے ایم این اے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار ن لیگ کی ضرورت ہیں اور پارٹی میں مفاہمت کی فضا کو بھی قائم کرنے کی ضرورت ہے اختلاف رائے اپنی جگہ پر مگر سب کو نوازشریف کے بنانے کے ساتھ ہی کھڑا ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ میں چترال سے بھی کارکنوں کو پہنچنے کا حکم دیا گیا تھا جلسوں میں عوامی تعداد ہار اور جیت کا فیصلہ نہیں کرتی 2008ءمیں ن لیگ کے جلسہ میں13 سو افراد تھے مگر ملتان سے مسلم لیگ ن دونوں سیٹیں جیت گئی تھی مسلم لیگ ن کے 11 مئی کے جلسہ میں عوام خود جل کر سٹیڈیم پہنچے تھے آج نوازشریف کے جلسوں پر لوگ ٹوٹ پڑتے رہیں انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کی بہت سی چیزوں کو اپنی گناہ گار آنکھوں سے دیکھ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید اگر عمران خان کہتے ہیں کہ 2013 کے انتخابات میں فوج نے نوازشریف کی مدد کی تھی تو اس کا جواب انہیں فوج سے لینا چاہئے میں واحد سیاستدان ہوں جسے نیب نے کلین چٹ دی چیف جسٹس ثاقب نثار کو چاہئے کہ وہ 12 مئی کو کراچی میں قتل عام واقعات کا از خود نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ پر کڑا وقت ہے ہم عدلیہ آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کے فیصلوں سے انحراف کر سکتے ہیں یہہمارا آئینی اور قانونی حق ہے میں لسانی بنیادوں پر صوبے کا قیام نہیں چاہتا میں میاں نوازشریف اور پارٹی قائدین کارکنوں کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا بھرپور خیر مقدم کیا انہوں نے کہا واحد سیاستدان ہوں جسے نیب نے کلین چٹ دی انہوں نے کہا کہ یوسف میمن کے پیسے کے لین دین کے حوالے سے جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں اور میں صاف ہاتھوں کے ساتھ سرخرو ہو کر عوام کے سامنے موجود ہوں۔
جاوید ہاشمی