چوہدری نثار کوالیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے،الحاج محمد افتخار
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چیئرمین یوسی80کوٹھہ کلاں ملک محمد جہانگیر کے زیراہتمام کوٹھہ کلاں میں چوہدری نثارعلی خان کی الیکشن مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ کاانعقاد کیا گیا جس میں الحاج محمد افتخار،ملک آفتاب ، چوہدری خلیل،وائس چیئرمین طاہر ریاض تمام کونسلرزسمیت معززین علاقہ نے بھرپورشرکت کی،مقررین نے چوہدری نثارعلی خان کا واٹرسپلائی سکیم ،سڑکوں اورگلیوں کیلئے خطیر رقم دینے پر شکریہ اداکیا،اور چوہدری نثارعلی خان کی الیکشن کے دوران مکمل سپورٹ کرنے اورانکی انتخابی مہم بھرپوراندازمیں چلانے کایقین دلایا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما الحاج محمد افتخارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ان کی الیکشن مہم کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرینگے اور چوہدری نثارعلی خان کاپیغام گھرگھر پہنچائیں گے چوہدری نثارعلی خان ایک نڈر ،بیباک اور مخلص انسان ہیں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران انہوں نے بطوروزیرداخلہ اہم اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے عوام ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔