خاتون کی فحش ویڈیو بنانے،موبائل فون سے نامعلوم بچوںکی فحش ویڈیو برآمد ہونے پر مقدمہ درج
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ رمنا پولیس نے خاتون کی فحش ویڈیو بنانے، مارپیٹ کرنے، موبائل سے نامعلوم بچوں کی فحش ویڈیو برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرلیامدعی مسلم خان نے پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ شادی کے بعد میری بہن کی فحش ویڈیو بنائی گئی، میری بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ایف آئی اے کے ذریعے موبائل لیبارٹری کروانے پر تشدد کرنے والے کے موبائل سے نامعلوم بچوں کی فحش ویڈیو اور فحش مواد بھی برآمد ہوا پولیس نے فہیم وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔