مذہبی قوتوں کو لڑوا کر لادین طبقہ ملک پر حکمرانی کرتا رہا: سراج الحق
خضدار ( نامہ نگار ) متحدہ مجلس عمل پاکستان کے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق سے کہا ہے کہ متحدہ مجلس کی قیام سے پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ممکن ہوگا پاکستان میں گذشتہ 70 سالوں سے لادین طبقہ نے اس لئے پاکستان پر حکمرانی کی کہ دینی جماعتیں متحد نہیں تھیں بلکہ بین الاقوامی سازش کے تحت دینی جماعتوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ان پر دین اسلام سے دور رہنے والا طبقہ نے حکمرانی کی متحدہ مجلس عمل نے جنر ل مشرف کے زمانے دینی جماعتوں مدارس پر آنے والے خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا علماءکرام دینی اداروں کے تقدس کو بر قرار رکھا ضرورت اس بات کی تھی کہ اس اتحاد کو جو ں کا توں بر قرار رکھا جاتا ۔ایک مرتبہ پھر دینی جماعتوں کا اتحاد قائم ہو چکا ہے یہ ایک عظیم انقلابی اقدام ہے اس کے بہتر اثرات پاکستان سمیت پورے دنیا پر مرتب ہونگے۔ ان خیالا ت کا اظہار متحدہ مجلس عمل پاکستان کے جنرل سیکر ٹری اپنے دورہ بلوچستان کے موقع پر منگچر میں خضدار کے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس پاکستان میںاسلام کے نظام کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔ متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں باقاعدہ عمل میں آچکی ہے اس اتحاد میں شامل 5 جماعتیں ایک ہی نشان کے تحت الیکشن لڑیں گے جب کہ اس اتحاد میں دیگر دینی جماعتوں کو شامل کرنے کی کاوشیں ہو رہی ہیں ہم انشاءاللہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیںگے پاکستان کے تما م صوبوں اور مرکز میں حکومتوں کا قیام کرکے اسلام کے عادلانظام کا نفاذ کریں گے۔
سراج الحق