احتساب سے خوفزدہ لوگ شور مچا رہے ہیں: عبدالکریم کلواڑ
لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ اب لیٹروں کو فرار کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔ احتساب سے خوفزدہ لوگ شور مچا رہے ہیں۔ پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنانا تحریک انصاف کا مشن ہے۔ عمران خان کی قیادت میں قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنا کر دم لیں گے ۔ کرپٹ عناصر کیلئے اب ملک میں کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ ملک لوٹنے والے ناسور ہیں ۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے انتخابات میں قوم لیٹروں کو مسترد کر دیگی۔