اقوام متحدہ نمائندہ مقبوضہ کشمیر بھیجے: قمر الزاں بابر، بھارت مردہ باد ریلی
لاہور(خبرنگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئی جس سے خطاب میںمرکزی وائس چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے تحریک آزادی میں نئی زروح پھونک دی بھارت جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔ ارشاد عالم شاد، چودھری لئیق ، مکرم شاہ نقوی، امجد عبید نے مشترکہ قرارداد پیش کرتے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری اپنا نمائندہ مقبوضہ کشمیر بھیج کر صورت حال کا جائزہ لے، مظالم کی روک تھام کیلئے انتظامات کرے۔ ریلی میں خالد محمود اعجاز احمد، وقار احمد، سید مبین شاہ، امیر علی زیدی، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔