شریف برادران پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کی شکست قریب ہے: آغا رضی
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما آغاز رضی ناصر نے نیب کی طرف سے اخباری خبروں پر نوزشریف پر 5ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا جو بے سروپا الزام لگایا ہے جلد اس کی حقیقت بھی سامنے آ جائے گی اور نوازشریف دوبارہ سرخرو ہوں گے۔ آغا رضی نے کہا کہ اس وقت کچھ مقتدر قوتیں شریف برادران کیخلاف گھیرا تنگ کرکے ان پر بے سروپا الزامات لگا کر انہیں سیاست سے آﺅٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عوام ان کا یہ حربہ کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔2018ءکا الیکشن ان لوگوں کیلئے تازیانہ عبرت ثابت ہوگا ۔