"تحفظ پر ایک سوال"
کیا ہم محفوظ ہیں ؟کیا ہماری جانیں ,مال,عزتیں محفوظ ہیں ؟ آج کل یہ سوال ہر ایک کے ذہن میں گردش کررہاہے .اس کی وجہ حکومت کا عدم تحفظ ہے. ہماری تحافظاتی محکموں کی عدم کاردگی ہے .اگر ہم ملک کے کسی بھی حصے پر نظر دوڑا ئیں تو ہمیں ڈر محسوس ہوگا ٹارگٹ کلنگ کا,چوری کا ,اغوائ کاروں کا .یہ ڈر عوام و نہ جینے دیتا ہے نہ مرنے اور قوم اسی ڈر کے سائے میں زندگی گزارہی ہے .ہمارے محکموں کا یہ فرض ہے کہ وہ ہمیں تحفظ فراہم کریں اور ہمیں ڈر کے بغیر جیناسکھائیں.لیکن صدافسوس ایسا کچھ بھی اب تک تکمیل کو نہیں پہنچ پایا ہے اور یہ ہماری حفاظت پر بہت بڑا سوال ہے کہ آیا ہم اپنے آزاد ملک پاکستان میں محفوظ ہیں بھی یا نہیں اور یہ سوال ہمارے ملک پر داغ لگا رہا ہے لہٰذا میری پولیس اور دوسرے حفاظتی محکموں سے یہ گزارش ہے کہ وہ اپنے کام کو عزت دیں اور اسے پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ یہ اٹھتا ہوا سوال ختم ہوسکے . ۔( ثمرہ مقصود۔ کراچی)