صوبائی محتسب سندھ کے احکامات پر سیکیورٹی ایجنسی کو 4 سال بعد خدمات کے بقایا جات کی ادائیگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک کے احکامات کے بعد میسرز رزاق انٹر پرائزز کو اپنی خدمات کے بقایاجات مبلغ آٹھ لاکھ اٹھاسی ہزار چھ سو نواسی روپے کا چیک کے ایم سی کی جانب سے چار سال کے بعدادا کردیا گیا۔ محتسب اعلیٰ سندھ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ کے ایم سی نے بلاکسی عذر کے ان کے واجبات ادا نہیں کئے۔ معاملے کی مکمل تفتیش کے بعد بقایا جات ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔