سانحہ جعفر ایکسپریس:وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

Mar 13, 2025 | 11:22

 سانحہ جعفر ایکسپریس:وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔سانحہ جعفر ایکسپریس پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی کوئٹہ جائینگے۔ وزیراعظم شہبازشریف کوجعفرایکسپریس سانحے میں دہشت کردی واقعہ کے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم، گورنر بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن اورتمام سیاسی جماعتوں کو قیام امن اوردہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشاورت کی دعوت دی گئی ہے۔ اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزیدخبریں