معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ایکریڈیشن کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہوگا: چیئرمین ایچ ای سی

Mar 13, 2025

اسلام آباد (خصو صی ر پورٹر+خبر نگار) ہائرایجوکیشن  کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے ملک بھر میں اعلی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے اجلاس ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ قومی ایکریڈیشن کونسلز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ایکریڈیشن اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، ایکریڈیشن کے عمل کو مؤثر بنانا اور اعلی تعلیمی معیارات کے نفاذ کے لیے بہترین طریقہ کار اپنانا تھا۔ ایچ ای سی کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے جدید ایکریڈیشن فریم ورک اپنانے اور اسے بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہمیں اپنے ایکریڈیشن کے طریقہ کار کو مسلسل بہتر بنانا ہوگا، عالمی معیارات کو اپنانا ہوگا، استعداد کار میں اضافہ کرنا ہوگا اور پرانے قواعد و ضوابط کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں