لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں۔سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لئے مزید 30 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سب انسپکٹر خادم علی کو میجر سرجری کیلئے 5 لاکھ ،سب انسپکٹر عرفان منور، کانسٹیبلز قمر الیاس، حمزہ خان اور سانول شہزاد کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس، کانسٹیبل محمد سمیع اللہ کو میجر سرجری کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے ، انسپکٹر شمشیر خان، کانسٹیبلز اکرام اشرف، محمد یٰسین، اے ایس آئی اصغر علی، ہیڈ کانسٹیبل محمد انس، کانسٹیبلز اسد عباس اور شبیر الرحمن کو ایک لاکھ روپے فی کس‘ جونیئر کلرک غلام محی الدین، ہیڈ کانسٹیبل قسور طاہر، کانسٹیبل ناصر علی، کانسٹیبل ماٹھیلا خان کو اپنے اور اہلخانہ کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 30 ہزار روپے فنڈز جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔