حکومت کیخلاف سازشیںکرنے سے ملک کا کوئی فائدہ نہیں: ذیشان پرویز

Mar 13, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے (ن) لیگ کوجومینڈیٹ دیاہے اس کااحترام کیاجائے حکومت کے خلاف سازشیں رچانے سے ملک و قوم کا کوئی بھلا نہیں ہو گا پی ٹی آئی کی قیادت ہوش کے ناخن لے اور حکومت کو کمزور کرنے کی کوششیں ترک کرے ن لیگ نے عوام کے دیئے گئے انتخابی مینڈیٹ کے تحت حکومت تشکیل دی جو اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جمہوری اقدار کا تقاضا ہے کہ اس مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت کی ٹانگیں کھینچنے سے گریز برتا جائے یہ منفی پراپیگنڈا بند کر کے آگے بڑھنے کا وقت ہے ملک کسی طرح کے انتشار اور سیاسی عدم استحکام کا ہرگز متحمل نہیں ملک میں سیاسی استحکام ہی سے معاشی استحکام آئے گا،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے۔

مزیدخبریں