شارٹ سرکٹ کے باعث محنت کش کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ‘ سامان جل گیا

Mar 13, 2025

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) نواحی گاوں میاں علی کا رہائشی اکرم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کمرے میں پڑے سامان کو آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گاؤں والوں نے ملکر آگ بجھا دی لیکن گھر کا سامان بچ نہ سکا۔ آگ لگنے سے محنت کش کی زندگی بھر کی جمع پونجی راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں