Waqt News
Sunday | February 05, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان کی خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت
  • نورے سبزواری ننھی بہن کیلئے گلوکارہ بن گئیں
  • مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے علاقوں سے 95 فیصد بندروں کو نکالا جا چکا ہے ، قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات
  • دبئی کی تاریخ کا مہنگا ترین سودا، فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت
  • ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈکے درمیان 6 فروری سے سفرمکمل بحال ہوجائے گا

 طالبات کے تاریخی تعلیمی ادارے کی درد بھری کہانی 

Mar 13, 2022 8:51 AM, March 13, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 طالبات کے تاریخی تعلیمی ادارے کی درد بھری کہانی 

انجمن مدرسۃ البنات کی طالبات کی تعلیم کے حوالے سے خلوص خدمت اور قربانی کی اپنی ایک تاریخ ہے جو بر صغیر میں قیام پاکستان سے پہلے سے آج تک پھیلی ہوئی ہے۔چند دن پہلے میں اپنی دختر گائنی سرجن ڈاکٹر طائلہ امبر کے ساتھ اس انجمن کے تحت قائم طالبات کے لیک روڈ لاہور پر قائم کیمرج مدرسۃ البنات ہائر سیکنڈری سکول کی سالانہ تقریبات میں شریک ہوا ۔ جس کا قیام قیام پاکستان سے بہت پہلے 1907ء جالندھر میں ایسے حالات میں ایک مرد حر م مولانا عبدالحق عباس کی کوششوں سے معرض وجود میں آیا تھا جب مسلمان ہندئووں اور انگریزوں کی سازشوں میں گھرے تھے اور مسلمان طالبات تو ایک طرف طلبا کیلئے بھی تعلیمی ادارے کم کم تھے ۔ لیک روڈ پر قائم کیمرج مدرسۃالبنات کے تعلیمی معیار کا ثبوت میری تینوں بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک تومہمان خصوصی کے طورپر اس کی سا لانہ تقریبات میں موجود تھیں اور دوسری دونوں یعنی ڈاکٹر رطابہ کرن اور ڈاکٹر ندا ایلی میڈیکل میں پاکستان کی سب سے بڑی ڈگری ایف سی پی ایس کے حصول کے بعدگورنمنٹ کے مختلف میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس ادار سے فار غ التحصیل تمام طالبات کا مستقبل ایسا ہی شاندار رہا ہے ۔ اس روز تقریبات کا اصل سیشن تو توقع کے مطابق طالبات کی شاندار کارکردگی پر مشتمل تھا ہم نصابی سرگرمیوں کے مظاہرے نے طالبات کے والدین کی آنکھوں میں چمک دو چند کر دی اور یقینا اس کا کریڈٹ سپورٹس انچارج کے ساتھ پرنسپل مسز عابدہ ارشد ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو آفیسر مسز رخشندہ اور سینئر سیکشن کی ہیڈ مسٹریس مس راحیلہ انور اور جونیئر سیکشن کی ہیڈ مسٹریس سائرہ سلطان کو جاتا ہے ۔ مثالی ڈسپلن کا مظاہر ہ کیا گیا اور بہترین کارکردگی والی طالبات کو درجہ بہ درجہ انعامات سے بھی نوازا گیا لیکن جب اس ادارے کے مسائل اور معاملات کی بات چھڑی تو بہت دکھ ہوا کہ کیسے کیسے مسائل اور مشکلات کا اس تاریخی ادارے کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی ایک صدی کی مسلم امہ کی خدمت کی تاریخ ہے۔ اگرچہ کیمرج مدرسۃ البنات ہائر سیکنڈری سکول کی انتظامیہ اپنی موجودہ حالت میں بھی جدید زمانے کی تمام سہولتیں جدید کمپیوٹرلیب ضخیم لائبریری سائنس لیباریٹری سومنگ پو ل سپورٹس کے تمام کورٹ ہم نصابی سرگرمیاں کویز مقابلے قرات نعت خوانی اورمباحثے سب کچھ کا اہتمام کرتی ہے اور بہترین اساتذہ کی ٹیم ان کے پاس ہے لیکن وہ بہت سے ایسے مسائل سے دوچار بھی ہے جسکا تعلق ماضی میں حکومتی سطح پر بے حسی بعض افراد کے ذاتی مفادات اور ریکارڈ اور ثبوت کے باوجود اعلی سطح پر فیصلوں کے دوہرے معیار ہیں۔ اس ادارے کے مسائل کا آغاز اس وقت ہوا جب 1972ء میں بھٹو دور میں اسکے تین سیکشن اردو میڈیم کو نیشنلائز کر لیا گیا اسکی اپنی وسیع و عریض جگہ جو طالبات کے تمام سیکشنوں کیلئے اجتماعی طور پر استعمال ہوتی تھی اسکے حصے بخرے کئے جانے لگے انجمن کے پاس صرف کیمرج مدرسۃ البنات ہائر سیکنڈری سکول کی عمارات اور ملحقہ اراضی رہ گئی اگرچہ اسکے ساتھ ہی ایف سی کالج کو بھی نیشنلائز کی گیا تھا ۔ مگر سابق صدررشرف کے دور میں ایف سی کالج اور اسکی تمام اراضی کو واپس سابق انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ وعدہ تو انجمن  مدرسۃ البنات کے ساتھ بھی یہی تھی لیکن یہا ں فیصلہ سازوں نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا اور انجمن کوجس کی تعلیمی خدمات ایک صدی پر محیط تھیں انصاف نہیں دیا گیا ۔نہ صرف یہ کہ انجمن کو ضابطے اور وعدے کیمطابق اسکے ادارے واپس نہیں کئے گئے۔ مدرسۃ البنات کے جونیر اور سینئر سیکشن کی طالبات انکے اساتذہ اور دوسرے سٹاف کو توڑ پھوڑ تجاوزات اور آئے دن کی مداخلت سے پریشان کرنا شروع کر دیا ۔ المیہ یہ رہا ہے کہ ایسے تمام اقدامات کی کسی نہ کسی حوالے سے سرکاری سرپرستی ہوتی رہے ہیں ان حالات میں انجمن کی طرف سے عدالتوں کا دروازہ ہی کھٹکھٹایا جا سکتا تھا   سو جب بھی کوئی غیر قانونی تعمیر ہونے لگتی انتظامیہ عدالت کا رخ کرتی وہا ں سے انجمن کے حق میں احکامات جاری ہوتے اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پھر کوئی شرارت شرو ع کردی جاتی ۔ جہاں قائد اعظم مولانا ظفر علی خان علامہ سید سلمان ندوی سمیت مختلف اکابر آتے رہے ا اور اسکی کارکردگی کو سراہتے رہے اور قیام پاکستان کے بعد بھی محترمہ فاطمہ جناح جیسی شخصیت نے 1953  ء میں جس تعلیمی ادارے کا وزٹ کیا۔ وہ آج چند ذاتی مفاد پرستوں کی طرف سے کیوں پریشانی کی آخری حد پرہے۔ کیا کوئی عدالت اسکے معاملات کے حوالے سے بھی از خود نوٹس لے گی ۔کیا حکمرانوں میں میں سے کوئی یہ دیکھ گا کہ کیسے نہ صرف یہ کہ انجمن کو باقی اداروں کی طرح ڈی نیشنلائزیشن کی پالیسی کی پالیسی کے تحت ادارے واپس نہیں کئے گئے بلکہ اسے زبردستی حاصل کئے گئے تعلیمی یونٹوں کی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات اور گنجاش سے زیادہ داخلوں کا سلسلہ جاری رکھ کر اصل تعلیمی ادارے اسکی طالبات اساتذہ  اور انتظامیہ کو مسلسل پریشان کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کی خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  •  شاہد خاقان عباسی کو عمران خان کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کی ...

    Feb 03, 2023 | 13:39
  • ملکی استخکام کے لیے اسحٰاق ڈار کی ایک اور کوشش

    Feb 03, 2023 | 14:05
  • مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے علاقوں سے 95 فیصد بندروں کو ...

    Feb 04, 2023 | 18:03
  • فواد چوہدری کاعمران خان کو مشورہ ۔

    Feb 04, 2023 | 13:57
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان کی خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے ...

    Feb 04, 2023 | 21:58
  • نورے سبزواری ننھی بہن کیلئے گلوکارہ بن گئیں

    Feb 04, 2023 | 18:41
  • دبئی کی تاریخ کا مہنگا ترین سودا، فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت

    Feb 04, 2023 | 17:54
  • ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈکے درمیان 6 فروری سے سفرمکمل بحال ...

    Feb 04, 2023 | 17:41
  • بھارت، تجاوزات ختم کرانے کی کوشش پولیس کو مہنگی پڑگئی

    Feb 04, 2023 | 16:57
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • موروثی سیاست، واقعی لعنت ہے 

    Feb 03, 2023
  • ”لُولی لنگڑی“ حکومت کے ہاتھوں بھونڈے انداز میں ...

    Feb 03, 2023
  • قومی اسمبلی میں”ضیا الحق کی باقیات“ اور ”ڈیڈیز ...

    Feb 02, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • 1

    وزیر اعظم کی مجوزہ اے پی سی اور قومی مفاد کے تقاضے 

  • 2

    سرکاری افسران کے اثاثے  ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ

  • 3

    دہشت گردی کا مکمل تدارک  پاک افغان تعاون سے ہی ممکن ہے 

  • 4

    پنجاب اور خیبر پی کے میں انتخابات کے التواء کا منصوبہ؟ 

  • 5

    دہشت گردی اور قومی وسائل کا استعمال

  • 1

    ہفتہ ، 12 رجب المرجب1444ھ، 4 فروری 2023ء

  • 2

    جمعۃ المبارک ، 11 رجب المرجب1444ھ، 3 فروری 2023ء

  • 3

    جمعرات، 10 رجب المرجب1444ھ، 2 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • فوری انتخابات یا قومی حکومت

    Feb 04, 2023
  • یوم ِکشمیر اور پاکستان

    Feb 04, 2023
  • عوام کے مشکل فیصلے

    Feb 04, 2023
  • سچ سولی کا مستحق کیوں؟

    Feb 04, 2023
  •  وکلاء تنظیموں کے انتخابات اور چندحقائق

    Feb 04, 2023
  • ملکی حالات بہتری سے ابتری کی طرف

    Feb 04, 2023
  • لبنیٰ صفدر

    Feb 04, 2023
  • کشمیریوں سے نوائے وقت گروپ کا مثالی اظہار یکجہتی

    Feb 04, 2023
  • آلگا جنگل درودیوار سے 

    Feb 04, 2023
  • قدرت کا کرشمہ

    Feb 04, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 2

    ایثارووفاء

  • 3

    دعوت وتربیت 

  • 1

    مسلم کنونشن دہلی 17 اپریل 1946

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 4

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    علامہ اقبال کی کتاب

  • 3

    بانگِ درا

  • 4

    علامہ اقبال 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group