سعودی عرب تیل کے ذخائر کی بدولت 267 ارب بیرل کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت توانائی اوراوپیک تنظیم کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2018ءکے دوران سعودی عرب کے محفوظ تیل ذخائر میں 0.3 فیصد (766ملین بیرل) کا اضافہ ہوا جبکہ 2017ءکے آخر میں سعودی عرب کے محفوظ تیل ذخائر 266.3ارب بیرل تھے۔سعودی عرب محفوظ تیل ذخائر کے سلسلے میں وینزویلا کے بعد پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ وینیزویلا کے پاس 302.8 ارب بیرل تیل ہے۔ یہ پوری دنیاکا 20.2 فیصد ہے۔ سعودی عرب کے محفوظ تیل ذخائرمشرق وسطیٰ کے ممالک کا 33.2فیصد ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک 803.2ارب بیرل تیل کے محفوظ ذخائر کے مالک ہیں۔اوپیک تنظیم میں شامل ممالک کے محفوظ تیل ذخائر 2018ءکے آخر میں 1.19ٹریلین بیرل تھے۔ سعودی عرب اس کے 22.4 فیصد کا مالک ہے۔ دنیا بھر میں تیل کے محفوظ ذخائر رکھنے والے دس بڑے ممالک میں ایران کا نمبر وینیزویلا کے بعد ہے۔ ایران 155.6ارب بیرل تیل کے ذخائر کا مالک ہے۔ یہ دنیا کے کل محفوظ ذخائر کا10.4فیصد ہے۔ عراق چوتھے نمبر پر ہے جس کے پاس 145ارب بیرل کے تیل ذخائر ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024