مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، بے حرمتی، 4 فلسطینی گرفتار ، 2 مکان مسمار
تل ابیب +مقبوضہ بیت القدس(صباح نیوز+انٹرنیشنل ڈیسک)مقبوضہ بیت المقدس میں 80 کے قریب صہیونی آبادکاروں نے پولیس کے سخت پہرے میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔80 کے قریب صہیونی آبادکارمراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے ۔اسی دوران مسلمان عبادت گزاروں پر پابندیاں سخت کر دی گئیں اور بہت سے عبادت گزاروں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ادھراسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید جبکہ 2 فلسطینوں کے گھر مسمار کردیے۔علاوہ ازیں بم دھماکے کا الزام لگا کر 4 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔