سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خیبر پختونخواہ کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خیبر پختونخواہ کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ , وفد میں 39ویں "لازمی تربیتی کورس" کے 38 زیر تربیت افسران و اساتذہ شامل , چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان نے وفد کے شرکاء کو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی, وفد کو ایمرجنسی رسپانس،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور فیشل ریکگنایزیشن ٹیکنالوجی بارے بتایا گیا , آپریشن کمانڈر ایس پی توصیف حیدر نے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر بارے بریف کیا , وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، اے این پی آر کیمروں کی ورکنگ بھی دکھائی گئی .
چیف ایڈمن آفیسر محمد کامران خان نے کہا اتھارٹی پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سیف سٹی سینٹرز قائم کر رہی ہے، خیبر پختونخواہ میں سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کیلئے مکمل راہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خیبر پختونخواہ کے وفد کےشرکاء نے کہا جدید منصوبے سے پاکستان کا سکیورٹی پروفائل بہتر ہوا ہے، سکیورٹی کا بہترین منصوبہ مکمل کرکے پنجاب نے بہت سے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کویادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔