وزیر مذہبی امور کی ادھوری پریس کانفرنس ۔۔۔
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اس وقت پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ دی جب پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین حج سے متعلق صحافیوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی وفاقی وزیر مذہبی امور تحریری بیان پڑھ چکے اورسوالات مرحلہ آیا تووفاقی وزیرمذہبی امور اٹھ کر چلے گئے اور کسی سوال کا جواب نہیں دیا میزبان نے اعلان کیا کہ آپ سب کا شکریہ،پریس کانفرنس میں سوالات نہیںہوسکیں گے اور انہوں نے پریس کانفرنس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔