خواجہ سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا جائیگا
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) نے پیراگون سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں اہم شواہد نیب نے حاصل کرلیے ہیں، شواہد کی بنا پر غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے مبینہ طور پر کئی ایسے اثاثے بنا رکھے ہیں جو انکی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔