بھارت کیساتھ مذاکرات اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے تیار ہیں: صدر علو ی
اسلام آباد (صباح نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام باہمی امور اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ وہ ترکمانستان کے وزیرخارجہ راشد میریدوف سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تمام دوست ممالک بھارت پر زور دیں کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔ فریقین نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا۔