گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالوں گا: امریکی سینیٹر
واشنگٹن(آن لائن) امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہاہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر دباؤ ڈالیں گے تا کہ اسرائیل کے زیر انتظام مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقے کو تسلیم کر لیا جائے۔اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے دوران شام سے گولان کا علاقہ چھین لیا تھا۔