سعودیہ: ماں ایئر پورٹ پر بچہ بھول گئی، مسافر طیارہ اڑان بھر کر واپس
جدہ (نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے ایک مسافر بردار طیارے کو سعودی ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد اس وقت واپس پلٹنا پڑا جب طیارے میں سوار ایک خاتون کو احساس ہوا کہ وہ اپنا بچہ ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر ہی بھول گئی ہے۔مذکورہ جہاز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ واپسی کی اجازت طلب کرتے ہوئے پوچھا، خدا ہمارا حامی و ناصر رہے، کیا ہم واپس آ سکتے ہیں؟ اجازت ملنے پر طیارہ کو واپس پلٹنا پڑا۔