فلم’’شیردل‘‘کی تشہیری مہم ‘مقامی ہوٹل میں تعارفی تقریب
لاہور(کلچر ل رپورٹر)ہدایتکار اظفرجعفری کی فلم’’شیردل‘‘کی تشہیری مہم کیلئے فنکاروں اور ہنرمندوںپرمشتمل ٹیم گزشتہ روز لاہور پہنچ گئی۔مقامی فائیوسٹارہوٹل میںتعارفی تقریب میں فلم کے پروڈیوسرنعمان خان ،معاون پروڈیوسر مسزنوشین، اداکار عقیل ، حسن نیازی اور میکال ذوالفقار نے شرکت کی ۔ نعمان نے بتایا کہ فلم کے دو گانے ریلیز کئے گئے ہیں۔ پراجیکٹ پر تین سال پہلے کام شروع کیا تھا۔’’شیردل‘‘کے ذریعے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ عوام حکومت اور فورسز کے ساتھ ہیں جبکہ ہم اپنا دفاع کرنا ہی نہیں جانتے بلکہ کربھی سکتے ہیں۔