لاہور سمیت کسی ہسپتال میں زقاء اور منکی پاکس کا کیس سامنے نہیں آیا: ترجمان
لاہور(پ ر)ترجمان وزراتِ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ یکی گیٹ ہسپتال سمیت پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں زقاء اور منکی پاکس کی بیماریوں کی تشخیص کسی مریض میں نہ تو پائی گئیں ہیں اور نہ ہی ایسے کوئی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران بخوبی آگاہ ہیں۔ تاحال لاہور سمیت پنجاب بھر کے کسی بھی ہسپتال میں زقاء یا منکی پاکس کا کیس سامنے نہیں آیا۔ میڈیامیں زقاء اورمنکی پاکس کے مریضوں کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جو کہ بالکل بے بنیاد ہیں اور محکمہ صحت پنجاب اس خبر کی مکمل تردید کرتا ہے۔