حب: گاڑی کی ٹکرسے گیس پائپ لائن پھٹ گئی
حب(صباح نیوز)حب میں گاڑی کی ٹکرسے گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔حب میں پاکستان کوسٹ گارڈہیڈکواٹرکے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے سوئی گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی،گیس لائن پھٹنے سے شہرکے متعددعلاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ صارفین کو مشکلات کاسامناہے۔سوئی گیس حکام کے مطابق متاثرہ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیاگیاہے مرمتی کام مکمل ہونے میں 4سے 5گھنٹے لگ سکتے ہیں۔