پولٹری یونٹس کی تقسیم کو روکا نہیں ،نئے شیڈول کا اعلان کر دیا : ترجمان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولٹری یونٹس کی تقسیم کو زروکا نہیں گیا ہے بلکہ اس کے نئے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق پنجاب میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کا آغاز 18 مارچ سے کیا جا رہا ہے۔ تیسرے مرحلے میں راولپنڈی، جہلم، گجرات، چکوال اور بھکر کے اضلاع میں پولٹری یونٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے مرحلے میں متعلقہ اضلاع میں کل 2400 یونٹس تقسیم کیے جائینگے۔ ڈائریکٹر پولٹری پنجاب ڈاکٹر عبدالرحمٰن کے مطابق ہر علاقے کے لوگوں کی ضروریات کا تعین کرنے کے لیے آزمائشی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیرِ اعظم مرغی پال منصوبے کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں اور یہ منصوبہ رواں سال جولائی میں پہلے سے بڑے سکیل پر شروع کیا جائے گا۔