تھرپارکرمیں غذائی قلت سے 5 بچے انتقال کر گئے
متھی (نوائے وقت رپورٹ) تھرپارکرمیں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 بچے انتقال کرگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکرکے سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے سبب 5 بچوں کا انتقال ہو گیااور یہ اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئیں ہیں۔زرائع کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں میں 2نومولود بچے جبکہ باقی3 روز، 7 روز اور8 ماہ کے بچے شامل ہیں۔