بھارتی جارحیت کیخلاف شکاگو میں پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ
شکاگو(آئی این پی) بھارتی جار حیت کے خلاف امر یکی میں مقیم پاکستانی گلوکار علی زمان کی قیادت میں پاکستانی کا احتجاجی مظاہرہ 'مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کے خلاف اور پاکستان کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شکا گو میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں شر کاء نے بھارت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم اور بھارتی جنگی جنون کے حوالے سے نعرے درج تھے اس موقعہ پر پاکستان کمیونٹی سے رائے منظر عباس 'سیف اللہ چیمہ 'شگفتہ بی بی سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے علی زمان نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امر یکہ میں بھارت کے اصل چہرے بے نقاب کر یں گے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں اور بھارت کو آخر کاراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر نا ہی پڑ یگا اور بھارت کی جارحیت کا پاکستانی افواج او ر پاک فضائیہ نے جیسے پہلے منہ توڑ جواب دیا ہے آئند ہ بھی انکو ایسا ہی جواب ملے گا ۔