نیب حکام نے گورنر بلوچستان امان اللہ یوسفزئی کیخلاف کرپشن تحقیقات روک دی
اسلام آباد (آن لائن) نیب حکام نے گورنر بلوچستان امان اللہ یوسفزئی کے خلاف کرپشن تحقیقات روک دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب حکام نے غیر قانونی اثاثے بنانے اور کوئٹہ ڈوپلیمنٹ اتھارٹی کو اپنی ذاتی ملکیتی زمین کی فروخت میں مبینہ کرپشن کا الزام تھا۔ نیب نے گورنر بلوچستان امان اللہ یوسفزئی اور اس کے دیگر خاندان کے افراد کے خلاف تحقیقات شروع کے تھیں تاہم اچانک تحقیقات اب روک دی گئیں جس کی وضاحت نہیں بتائی جا رہی ہے۔ امان اللہ یوسفزئی کی سابق جج بلوچستان ہائی کورٹ بھی رہے ہیں اور چیئرمین نیب جاوید اقبال کے قریبی دوست بھی تصور کیے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے نیب حکام باضابطہ وضاحت نہیں دینے پر راضی ہیں۔ امان اللہ یوسفزئی کے خلاف نیب کوئٹہ میں تحقیقات جاری ہیں انتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آئی ہے کہ موصوف نے سرکاری عہدے استعمال کرتے ہوئے اپنی زمین کیو ڈی اے کو فروخت کی تھیں۔