جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پرچوں میں فیل
ملتان (صباح نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پرچوں میں فیل ہوگئے۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی انتخابات کے بعد ایل ایل بی کے امتحان میں بھی ناکام ہوگئے ہیں، اور انہوں نے ایل ایل بی کے کسی بھی پرچے میں کامیابی حاصل نہیں کی۔