والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر10 سپانوالہ روڈ کا فلٹریشن پلانٹ پندرہ روز سے بند
لاہور(پ ر )والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرانتظام وارڈنمبر10محمدپورہ سپانوالہ روڈ کاواحدفلٹریشن پلانٹ پچھلے پندرہ روز سے بند پڑا ہے ،مقامی شہری پینے کے صاف پانی کی بوندبوند کیلئے ترس گئے ہیں۔واٹرفلٹریشن پلانٹ سے گھروں تک پانی کی فراہمی کیلئے بچھائی جانیوالے پائپ بھی بوسیدہ اورزنگ آلودہونے سے شہری بیمارہوررہے ہیں ،انہیں فوری تبدیل کرنے کی اشدضرورت ہے۔ واٹرفلٹریشن پلانٹ کے ساتھ ناجائزتجاوزات کی بھی بھرمار ہے ،جس سے شہریوں کوشدیددشواری کاسامنا کرناپڑتا ہے۔