معاشی اعشارئیے ن لیگ کے دور میں ہمیشہ بلند رہے: ملک ظہیر
فیروزوالہ (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے رہنمااور یو سی فیض پور کے چیئرمین ملک ظہیر احمد نے کہا ہے کہ قومی خزانہ خالی ہونے اور معاشی ابتری کا بار بار سابقہ حکومت کو الزام دینے والے وزیر اعظم عمران خان بتائیںکہ انہوں نے ملکی معاشی ترقی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ، معاشی اعشارئیے (ن) لیگ کے دور میں ہمیشہ بلند رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔