اپوزیشن کا اتحاد صرف اپنی چوری بچانے کیلئے ہے:مہتاب حسین
کاہنہ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی مہتاب حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف سے بلاول کی ملاقات سے واضح ہو گیا ہے کہ چور آج بھی اکھٹے ہیں زرداری ،نواز، شہبازبھائی بھائی بن کر ملک کو لوٹتے رہے عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدارانہ احتساب شروع ہوا تو تمام ملک لوٹنے والے بیمار پڑ گئے ۔اپوزیشن کا اتحاد صرف اپنی چوری بچانے کیلئے ہے کرپشن میں ملوث تمام سیاسی مخالف جماعتیںاکٹھی ہو کر بھی اپنی کرپشن کیلئے حکومت پر دباؤ نہیں ڈال سکتیں۔