نواز‘بلاول ملاقات سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: جمشید اقبال
لاہور(کلچرل رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات ان کی مزاج پرسی کیلئے نہیں بلکہ ایکدوسرے کو بچانے کے نئے میثاق کی تیاری کیلئے تھی ،نواز ، بلاول ملاقات اپنی اپنی سیاسی بقاء کی ایک کوشش ہے ،نواز شریف اور بلاول کے درمیان ہونے والی ملاقات سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔