پاکستان مخالف سازشیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے :شاہد محمود
فیروزوالہ (نامہ نگار )تحریک انصاف پی پی 144 کے راہنما شاہد محمود اور ملک مہر احمد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ پوری دنیا نے مسترد کردیا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں اور موثر اقدامات کا ثمر ہے، پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے جس کیلئے بھارت کو امن مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مفادپرستی اورکرپشن کی سیاست کا باب بند ہوچکا ہے۔